27 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہےکہ آٹھ سالہ دفاع مقدس نے دنیا پر حاکم تسلط پسند نظام سے مقابلہ کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔

ابنا: جنرل احمدی وحیدی نےآج ایک بیان میں کہا ہےکہ دفاع مقدس نے دراصل ایران اور اسکے مقدس اسلامی نظام کی بنیادوں کو استحکام عطا کیا ہے اور تمام مستضعفین کو تسلط پسند نظام سے مقابلہ کرنے کا سلیقہ سکھایا ہے۔ جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ دفاع مقدس نے ملت ایران کو دشمنوں کی سازشوں کے مقابل تحفظ فراہم کیا ہے۔ قابل ذکر ہے ایران میں اکیس ستمبر سے ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے۔  
.....
/169